اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی قیمت160روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی10 روپے فی کلو تک مزید مہنگی ہوگئی ،کراچی اوراسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی,اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 160روپے تک ہوگئی ،کوئٹہ میں چینی کی قیمت152روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی,لاہور اورخضدار میں چینی کی قیمت150 روپے فی کلو تک ہے ،پشاور میں بھی فی کلو چینی کی قیمت150 روپے تک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ148,گوجرانوالہ میں چینی کی فی کلوقیمت146 روپے تک ہے ،فیصل آباد,سرگودھا,حیدرآباد میں چینی کی قیمت 145روپے فی کلو تک ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت145روپے تک پہنچ گئی ،سکھر،بنوں،بہاولپور میں چینی کی قیمت140روپے فی کلو تک ہے ۔