لاہور(نمائندہ خصوصی)۔بھارت کی جانب سے چناب میں دوسرا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد2لاکھ 10ہزار 983 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 92ہزار960 ریکارڈ کیا گیا۔ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88ہزار934کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ قادرآباد میں پانی کی آمدایک لاکھ 77ہزار 775 جبکہ اخراج 90ہزارکیوسک ہے۔