کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان ہے۔انہوںنے کہا کہ مختلف بینکوں نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے،سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کام کررہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سب سے پہلے ا سٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی پر پہلے ا سٹیٹ بینک کا موقف مختلف تھا، کرپٹو کرنسی پر بریفنگ کے دوران اسٹیٹ بینک حکام نے اس کی مخالفت کی تھی،انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ اب اسٹیٹ بینک خود اس پر کام کررہا ہے۔