اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات میں تاخیر پر رضامندی کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کےلئے چند ماہ آگے بھی جانا پڑے تو اعتراض نہیں ۔ جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر فاروق ستار کی سربراہی میں وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ ہے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرائے جائیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کےلئے 4 ماہ درکار ہیں، اگر چند مہینے انتخابات آگے ہوں تو ہمیں اعتراض نہیںفاروق ستار نے کہا کراچی کو کالونی بنا کر مہاجروں کو غلام بنایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کا رویہ متعصبانہ ہے۔ فاروق ستار نے کہاکہ ہم نے مردم شماری پر چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا اب وزیراعظم کا کام ہے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات پر مثبت پیش رفت کروائیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی سندھ کی حکمران جماعت کے ساتھ ملی بھگت کا مرتکب ٹھہرایا۔متحدہ وفد کے وفد نے ملاقات میں کراچی میں مردم شماری اور انتخابی فہرستوں میں مبینہ بےضابطگیوں کے شواہد پیش کئے۔ سندھ حکومت پر دھونس دھاندلی کا الزام عائد کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی متحدہ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کیلئے وقت چاہیئے تو عام انتخابات میں تاخیر پر اعتراض نہیں۔سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا پرانی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر الیکشن کسی صورت قبول نہیں۔ مزید کہا کہ ہم نے مردم شماری پر چوکیداری کرکے اپنا فرض پورا کیا ، اب وزیراعظم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا فرض ہے کہ وہ نئی مردم شماری پر الیکشن سمیت اپنے جائز مطالبات تسلیم کریں۔