اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے ،اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے ۔ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو الیکشن کمیشن نے 60 سے زائد سفارشات دی تھیں ،میری معلومات کے مطابق ہماری تقریبا ساری سفارشات مان لی گئی ہیں ،جب تک باضابطہ سفارشات منظور نہیں ہوجاتیں اس وقت تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیار ہے ،۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اگر نئی مردم شماری کی منظوری ہو جاتی ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے ۔سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہاکہ اگر 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو گیارہ اکتوبر تک الیکشن کرادینگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا کہ 12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے،پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرادیں گے۔ظفراقبال نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے، ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔علاوہ ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا معاملہ عدالت میں ہے، سیاست میں کالے دھن سے سسٹم کو نقصان ہو رہا ہے، ایک سال میں تدارک نہیں کیا جا سکتا، ٹیکس قوانین کو بہتر کرنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانےکا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔قبل ازیں اپنے ایک اور بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا تھا ہماری حکومت کی مدت اگست میں ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرےگا۔