اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) زیر داخلہ رانا ثناءنے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستاویز نکالنا ہوگی، انہیں اپنے جرم کا حساب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اعظم خان کے بیان سے پتا چل چکا ہے کہ اصل میر جعفر کون ہے، شاہ محمود قریشی اس جرم میں برابر اور پوری طرح شریک ہیں۔