کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عیدالاضحی کیلئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سیکیورٹی حفاظت کیلئے اس سال 300 کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔سپرہائی وے پر سجی مویشی منڈی میں ہزاروں جانور پہنچا دیئے گئے ہیں۔
خاتون بیوپاری بھی منڈی میں جانور فروخت کر رہی ہیں، جنہوں نے بتایاکہ کوئی کام بھی خواتین کیلئے مشکل نہیں ہے۔رواں سال لگائی گئی مویشی منڈی میں لوگوں کیلئے فوڈ اسٹریٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
منڈی میں پنجاب سے لائے گئے 25 من وزنی لال بادشاہ، 20 من وزنی شیزا کنگ اور 18 من وزنی مٹھو اور گلو کی دھوم ہے۔شیرا کنگ کی قیمت 25 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ جانوروں کو دیکھنے کیلئے روز بروز مویشی منڈی میں عوام کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔