اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی اور سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردیے تھے۔