پنڈ دادن خان(نمائندہ خصوصی)ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کا ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایمبولینس سروس کی شکل میں عظیم تحفہ، ہمدم ایمبولینس سروس اہل علاقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،
ہمدم ایمبولینس سروس کا آغاز 25 نومبر 2021 میں کیا گیا تحصیل پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں کسلیاں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایمبولینس سروس کا خواب بانی و سربراہ ہمدم سوسائٹی محمد سہیل تاجک اور ملک طارق نے دیکھا، اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کئی ماہ تک ٹیم ہمدم کی پوری ٹیم نے اپنی کوششوں کو جاری رکھا اور بالآخر ملک طارق کی خصوصی کاوشوں کی بدولت 25 نومبر 2021 ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے ہمدم ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، اور یوں ہمدم ویلفئیر سوسائٹی کا دیکھا گیا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، ایمبولینس سروس کی کامیابی پر ٹیم ہمدم اور ملک طارق کی خصوصی کاوشوں پر انہیں جہلم کی عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔25 نومبر 2021 ہمدم ایمبولینس سروس میں بطور ڈرائیور فرائض سرانجام دیتے ہوئے حاجی محمد کامران نے تقریباً ایک سال خدمت خلق کے اس مشن میں دن رات ایک کر کے کئی زندگیوں کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا جن کے بعد ہمدم ایمبولینس سروس میں بطور ڈرائیور شاہین شہزاد اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
ہمدم ویلفئیر فاؤنڈیشن کی ٹیم دن،رات, سردی, گرمی, بارش, طوفان, آندھی اور شدید دھند میں بھی کئی انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں