کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔اپنے دورہ میں گورنرسندھ نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات بھی کی ۔گورنرسندھ نے بحری امور میں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترقی کو سراہااورقومی دفاع میں پاک بحریہ کے کردار اور پروفیشنل مہارت کی تعریف کی ۔ ملاقات میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی ، سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات پر بات چیت ہوئی ۔