لاہور(نمائندہ خصوصی) کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4دہشت گرد وںکو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش ، ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن سے ہے ۔ترجمان کے مطابق دہشتگرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناحت اجمل امین ، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے395 کومبنگ آپریشنز کے دوران 108 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 20940 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔