کراچی (نمائندہ خصوصی )کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے محرم الحرام سے متعلق انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محرم الحرام سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے گئے، 10 روز میں تقریبا 50 ہزار سے زائد مجالس ہوتی ہیں، ایک ہزار سے زائد جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 87 جلوس انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، 665 مجالس انتہائی حساس قرار دی گئی ہیں، مانیٹرنگ روم اور کنٹرول روم تیار کت لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے حوالے سے پلان تیار ہے، چھ ہزار 392 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس اہلکار اضافی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے مخصوص کوئی تھریڈ نہیں۔