کراچی (نمائندہ خصوصی ) بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہمی کا فارمولہ طے کرنے کے لیے سندھ حکومت نے فنانس کمیشن تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فنانس کمیشن تشکیل دے دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، صوبائی فنانس کمیشن بلدیاتی اداروں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی فنانس کمیشن فنڈز کے استعمال اور اجرا سے متعلق طریقہ کار بھی طے کرے گا، اس کمیشن میں میئر کراچی مرتضی وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، اور ضلع چیئرمین قاسم نوید شامل ہیں۔ یہ کمیشن ٹیکس وصولی، اخراجات اور وسائل کی تقسیم پر فارمولہ طے کرے گا۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں سندھ کابینہ نے پرونشنل فنانس کمیشن بنانے کی منظوری دی، پی ایف سی کے چیئرمین وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔