کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کراچی میں اوور بلنگ کی شکایات پر اظہار تشویش کیا۔صوبائی وزیر توانائی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے الیکٹرک مونس علوی نے ملاقات کی۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ اوور بلنگ کی شکایات سے متعلق واضح مکینزم بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ محرم کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر توانائی نے مزید کہا کہ کراچی پریس کلب میں پہلا سولر پارک نصب کر دیا گیا ہے۔