کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر ہاﺅس میں مزید 10000 امیدواروں کا آئی ٹی کورسز کے لئے ٹیسٹ منعقد ہوا۔ رجسٹریشن نمبر 10001 سے 20000 تک ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاس کے باہر سیکورٹی اور ٹریفک موثر انتظامات کئے گئے۔ ٹیسٹ کے لئے گورنر ہاﺅس کے مرکزی لان میں کرسیاں لگائی گئیںانٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آرٹیفشل انٹیلیجنس، ویب تھری اور میٹا ورس کے فری کورسز کروائے جائیں گے، انٹری ٹیس ٹ کا پرچہ 25 سوالات پر مشتمل اور دورانیہ پینتالیس منٹ تھا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ نوجوانوں کے مستقبل کے لئے اچھی خبر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میٹاورس اور ویب تھری کورسز کرکے نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کما سکیں گے۔