مریدکے(نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور بروقت انتخابات ہوں گے ، پیپلز پارٹی 13اگست کو مریدکے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرے گی ،اس میں مجھ سمیت اہم قیادت شرکت کرے گی ،پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے الیکشن میں نہ صرف ثابت کریں گے بلکہ ووٹ کی طاقت سے اللہ کی مہربانی سے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو منتخب کریں گے ۔پیپلز پارٹی مریدکے سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر حسین بھلہ ایم پی اے کے امیدوار لالہ فاروق مغل اورضلعی صدر ملک جمشید شہباز کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کی تیاری کریں الیکشن میں ہمارا مقابلا ان قوتوں سے ہوگا جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی اس وجہ سے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے پاکستان اور عوام کی خاطر شہادت قبول کی انہوں نے کہا آج پاکستان ایک محفوظ اہٹمی ملک ہے سی پیک موٹرویز جیسے عظیم منصوبے ہیں جمہوریت کا تناول درخت ہے سب پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے سیاست نہیں ریاست بچاو کے فلسفہ سیاست کو پروان چڑھایا وگرنہ کچھ قوتیں تھیں جو چاہتی تھیں پاکستان میں جمہوری تسلسل غیر مستحکم رہے انہوں نے کہا عمران خان حکومت نے دوست ممالک ناراض کردئے تھے دنیا ہم پر انگلیاں اٹھانے لگی تھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی محنت رنگ لائی آج دنیا ہماری دوست ہے پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے انشااللہ بلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوکر پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جو قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور انکی بیٹی شہید بینظیر بھٹو نےدیکھا تھا۔