کراچی(سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر احمد چنہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں متوقع بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چائنیزکمپنیز، لوکل کنٹریکٹرز اور سالڈ ویسٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ عملہ اور تمام مشینری تیار رکھیں پانی کی نکاسی کا کام بروقت انجام دینے کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی، انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی نکاسی کے لئے سینیٹری ورکرزکے گروپ کی شکل میں صفائی کے بجائے 2 سے 3 سینیٹری ورکرزکو ہر پوائنٹ پر تعینات کیا جائے تاکہ تمام پوائنٹس پر عملہ موجود رہے۔ چوک پوائنٹس کو کھولنے کے لئے بھی ٹیمیں تعینات کریں انہوں نے اجلاس میں متعلقہ کنٹریکٹرزاور افسران کو تمام سڑکوں کے پوائنٹس پر پر سینیٹری ورکرزکی تعیناتی کی فہرست فوری طور پر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نالوں میں کچرا نہ جائے۔کچراپھینکنے والوں کے خلاف 144 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں سالڈ ویسٹ کے افسران تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی تمام افسران و کنٹریکٹر اور آپریشن اسٹاف مسلسل رابطے میں رہیں گے علاوہ ازیں انہوں نے انچارج کمانڈاینڈ کنٹرول اورمرکز شکایات کو ہدایت کی کہ شہریوں کی کچرے اور بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایات فوری طورپرمتعلقہ افسران تک پہنچائیں تاکہ ان کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات (SSWMB Complaints Karachi) اپلیکیشن ڈان لوڈکرکے بھی درج کرا سکتے ہیں۔