اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 ، پاکستان پینل کوڈ 1860 اور قانون شہادت 1984 میں ترامیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے مذکورہ بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔