اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ منگل کو نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد کے علاوہ خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ ، شاہد خاقان عباسی ، زمرد خان اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔حنزہ طارق چوہدری کی میت ایمبولنس میں تدفین کیلئے روانہ ہوئی ،حنزہ طارق چوہدری کی تدفین انکی رہائش گاہ کے قریب آبائی قبرستان میں کی گئی ۔عنزہ چوہدری گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ ہمارا غم بانٹنے والوں کا شکر گزار ہوں،میرے بیٹے کے جنازے میں آنیوالوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ میرے بیٹے کی آخرت کی منزلوں کی مغفرت کیلئے دعا کریں،میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں تھا۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ عنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا،طارق فضل چوہدری اپنے بیٹے کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔