لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر متفرق درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی حکم امتناع واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دئیے گئے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔