لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلا س چیئرمین مولانا سیدمحمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت آج ( منگل ) 18مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہوگاجس میں ماہ محرم الحرام کے چاندکی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل ریت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرامھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔