اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چوتھا اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسودہ تقریبا فائنل ہو گیا ہے۔انتخابی اصلاحات کو اب تحریری شکل میں لانا ہے۔انتخابی اصلاحات وقت سے پہلے منظر عام پر نہ آئیں اس لیے بند کمرے میں میٹنگ رکھی گئی ۔انتخابی اصلاحات کا مجوزہ مسودہ کل کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔امید ہے تحریر شدہ مسودہ سے متعلق اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا۔اکا دکا تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں۔