اسلام(نمائندہ خصوصی)بلیک میلنگ میں ملوث قرضہ فراہم کرنے والی 43 موبائل اپیلیکیشنز کو بلاک کر دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قرض ایپلیکشنز چلانے والے افراد کو گرفتار کر کے لیپ ٹاپ قبضے میں کر لیے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، سائبر کرائم سرکل نے یہ کارروائیاں فنانشل سروسز کے ساتھ کیں ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کےخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پرفوری عملدرآمد کے تحت43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔