کراچی(بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات سندھ کی کارکردگی پورے پاکستان کی عوام کے لئے باعث فخر ہے ہم تین دفعہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی کارکردگی کے حوالے شامل کئے جاچکے ہیں
چوتھی دفعہ کی باری اس لئے نہیں آئی کہ کوئی ابھی تک ہمارا ریکارڈ بریک نہیں کر سکا اور اگر کسی نے اس ریکارڈ کو بریک کیا تو ہم اس کو بھی اپنی کارکردگی سے بریک کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگھر فاریسٹ ضلع ملیر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ کے جنگلات کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا.
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم صدر محترم آصف علی زرداری چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق اپنے صوبے کو خوب سےخوب تر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔سرسبز و شاداب سندھ بنانے کےجن منصوبوں پر کام جاری ہے ان کا فائدہ اس صوبے کی عوام کو ہی ہوگا کیونکہ جب زیادہ سے زیادہ درخت ہوں گے تو لازمی بات ہے
ماحول بھی آلودگی سے پاک ہوگا اور اس کے اثرات براست عوام کی صحت پر مرتب ہونگے۔ اربن فاریسٹ کا کامیاب تجربے کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب عوام کی جانب سے بھی رابطہ کرکے انکے علاقوں میں موجود ایسی خالی سرکاری جگہوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں اربن فاریسٹ قائم کیا جاسکتا ہے۔