کوئٹہ(بیورو رپورٹ )
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مشکل اہداف میں سے ایک کو حل کرنے اور ملک کو صحیح سمت پر ڈالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بی بی کے قیادت کے بعد بھی جناب آصف علی زرداری چیرمین بلاول بھٹو کی لیڈرشپ میں ہمیشہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا ہے ان خیالات کااظہار
معروف سماجی کارکن بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن
پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکن محترمہ ثناء درانی نے خواتین کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے محترمہ نثاءدرانی نے کہا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ملکی مسائل کے مشکل اہداف میں سے ایک کو حل کرنے اور ملک کو بہتر معاشی سمت کی طرف ڈالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
انھوں نے کہا کہ چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہترین سفارت کاری کی بدولت مشکل ترین معاشی حالات میں بھی پاکستان آنے والے چند ہفتوں میں توانائی کی ضروریات اور معاشی مشکلات پر قابو پالے گا انشاءاللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کو تمام معاشی خارجی و سماجی مشکلات سے نکالنے میں سرخرو ہوگی یاد رہے موجودہ تمام معاشی خارجی و معاشرتی مشکلات اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کرنی کی زمدار صرف اور صرف سابق سلیکٹڈ حکومت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ عمرانی حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان کو بد ترین معاشی اندرونی و بیرونی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری نے دوبارہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف متوجہ کرلی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بی بی کے قیادت کے بعد بھی کو چیئرمین جناب آصف علی زرداری چیرمین بلاول بھٹو کی لیڈرشپ میں ہمیشہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا ہے
آج پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کی مشاورت سے انتہائی مشکل حالات کے باوجود چیرمین پی پی ہی و وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو وفاقی حکومت اور تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے پاکستان فٹیف کے گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے جو قومی یک جہتی کی بہترین مثال ہے اور اس قومی یکجہتی سے عوام کو امیدہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کو حل کرنے میں بھرپور مدد ملے گی انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ جناب آصف علی زرداری کی قیادت میں پی ڈی ایم اور تمام قومی قیادت ملکی مفاد میں جو بھی متفقہ فیصلے کررہی ہے اسکی بدولت ملک و قوم کو مشکل حالات سے باہر نکالنے میں بھرپور مدد ملےگی وفود سے ملاقات کے دوران محترمہ فائزہ پوپزئی دعا خان بارکزی عارفہ وردگ نسیمہ بلوچ نورین حمیرا حنا جاموٹ اور دیگر بھی بھی موجود تھیں۔