لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن جا کر ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔