اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اور کابینہ سے استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ٹیم کا حصہ ہیں اور حکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزراءوفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔