کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاو¿ میں فی من 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی خریداری جاری رہی جبکہ پھٹی کی رسد بہتر ہونے کی وجہ سے جنرز بھی وافر تعداد میں روئی کو فروخت کرتے رہے کاروباری حجم بہتر رہا۔ گوکہ حکومت کی جانب سے کپاس کے کاشکاروں کو حکومت کے مقرر کردہ پھٹی کا فی 40 کلو 8500 روپے ادا کرنے کا کہا گیا ہے لیکن جنرز کا کہنا ہے کہ حکومت اس بھاو کے حساب سے ہم سے روئی اور بنولہ خریدے تو ہم کاشکاروں سے حکومت کے مقرر کردہ بھاو پر پھٹی خریدنے کو تیار ہیں گزشتہ ہفتہ حکومت کے ذرائع نے علاقوں کے جنرز کے خلاف اقدام کرنے کی بھی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے جنرز نے علامتی ہڑتال بھی کی تھی لیکن پھٹی کی غیر معمولی رسد کی وجہ سے کاشکاروں اور بیوپاری کم دام پر پھٹی فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے اور جنرز بھی جینگ فیکٹریاں چلا رہے ہیں فی الحال کاروبار زور و شور سے چل رہا ہے۔ حکومت کے متعلقہ ذرائع کپاس کے کاشکاروں کو یقین دھانی کر رہے ہیں کہ وہ ٹی سی پی کے ذریعے حکومت کے مقرر کردا مداخلتی بھاو پر روئی خریدنے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ اگر حکومت ٹی سی پی کے زریعے روئی کی خریداری شروع کرنے کی حکمت عملی تیار کر گئی تو اس کو عمل میں لانے کے لئے خصا وقت درکار ہوگا۔ بہرحال پی سی جی اے کے چئرمین چوہدری وحید ارشد حکومت کے زراعت کے محکمہ اور وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر ذراعت کے ساتھ مسلسل جنرز کے مسائل حل کرنے کی کو شش میں مصروف عمل ہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے عدم توجہ کی وجہ سے ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں خصوصی طور پر توانائی کا مسلا اور بلند شرح سود کا مسلا اور بڑھتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کے بحران اور زبردست مالی بحران کا سامنا ہے۔ فی الحال کپاس کی پیداوار کے بہت مثبت خبریں آرہی ہے پہلے ہی اتارے میں فی ایکڑ 15 سے 20 من پھٹی اتر رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ موسمی حالات موافق رہے تو روئی کی پیداوار ایک کروڑ گانٹھوں سے تجاوز کر جائے گی۔صوبہ سندھ میں روئی کا فی من بھاو 17200 تا 17400 روپے پھٹی کا بھاو فی 40 کلو 7000 تا 7400 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاو¿ 17600 تا 17800 روپے پھٹی کا بھاو 7200 تا 8300 روپے رہا جبکہ صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاو 17200 تا 17300 روپے پھٹی کا بھاو7200 تا 7700 روپے رہا۔ بنولہ کھل اور تیل کا بھاو نسبتا مستحکم ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 17000 روپے کے بھاو پر مستحکم رکھا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کا بھاو مستحکم رہا۔یو ایس ڈی اے کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کیلئے 23 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔