کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے فروغ سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے 18 جولائی کو مقامی ہوٹل میں تیسری بین الاقوامی سولر کلین انرجی کانفرنس اور ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ محکمہ توانائی کے سیکریٹری ابوبکر احمدبھی تقریب میں شرکت کریں گے ۔