لندن(نمائندہ خصوصی )سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم خصوصی طویل المیعاد منصوبوں سے قدرتی وسائل سورج سمندر اور سیاحت سے پاکستان میں کھربوں ڈالرز کی تجارتی سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہے۔ سندھ بلوچستان انٹرنیشنل بزنس فورم (SBIBF-UK) قدرتی وسائل سورج سمندر کے زریعے سندھ بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دے کر حکومتی مشینری کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار (SBIBF-UK) کے مرکزی صدر حبیب جان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کمرشل سیکریٹری شہزاد شفیق سے حکومت بلوچستان کے نمائندہ وفد کو لندن دورے کی دعوت کی تفصیلات طے کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بزنس فورم کے سیکرٹری جنرل حلیم خان ترین سینئر نائب صدر محمد ایوب شاہوانی بھی موجود تھے۔
دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے حبیب جان نے کہا سابقہ حکومتوں کی پالیسیز پر آنسو بہانے سے بہتر ہوگا کہ ہم آنے والے دنوں میں ماضی کے تلخ تجربات کا ازالہ کرتے ہوئے طویل المیعاد بنیادوں پر پاکستان کو حائل معاشی مسائل کا حل تلاش کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
حبیب جان نے کہا اللہ نے ہمیں سورج اور سمندر کی نعمت سے مالامال کیا ہوا ہے لیکن ہماری بدقسمتی ہم ان نعمتوں سے فائدے حاصل کرنے میں اب تک ناکام اور نامراد ہیں۔ حبیب جان نے کہا برطانیہ میں چند دن نکلنے والے سورج کی روشنی سے حکومت برطانیہ سیاحت اور کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منعقد کرکے بلئین ڈالرز کی آمدنی کرتی ہے۔
حبیب جان نے کہا کہ إنشاءاللّٰه بزنس فورم کے زریعے سمندر سورج کی نعمتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف کھیلوں اور سیاحت کے ساتھ ساتھ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھا کر مقامی عام آدمی کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔
حبیب جان نے کہا حکومت بلوچستان کے آنے والے وفد کے دورے کے نتائج دورس ہونگے اور ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان نژاد تجارتی حلقوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی تجارتی کمپنیز کو سی فوڈز کی برآمدات میں انوسمنٹ کیلئے تیار کیا جائے۔
حبیب جان کمرشل سیکرٹری شفیق شہزاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ 20022 اور 2023 کو پاکستان کی پلاٹینم سالگرہ کے حوالہ سے تجارتی اور سیاحتی سال قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی کاروباری بالخصوص گوادر بلوچستان کے تاجروں کو صنعتی یونٹوں کے لگانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں اور مراعات کا اجراء کرے۔
حبیب جان نے کمرشل سیکرٹری شہزاد شفیق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان سے آنے والے وفد کی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون فرمائیں گے۔ آخر میں حبیب جان اور حلیم خان ترین نے SBIBF-PK چیپٹر کے صدر ارشاد علی شاد کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہم دعاگو ہیں کہ ہماری اور آپ کی کاوشیں جلد تنا آور سایا دار شجر بنے۔