کراچی (نمائندہ خصوصی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کررہے ہیں، محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں، دہری نوکری اور جعلی پینشن کو ختم کیا جائے۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت محکمہ بلدیات اور خزانہ سے متعلق اجلاس ہوا۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ لوکل باڈیز کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، ہر ملازم کو تنخواہ ملنی چاہئے۔اجلاس میں وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ لوکل باڈیز میں جعلی بھرتیاں ہوئیں، ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز اپنے ملازمین کی بجٹ پاس کرتی ہے، بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ، پینشن اور ترقیاتی کام شامل ہوتے ہیں، اگر تنخواہ سب کو نہیں مل رہی تو ملازمین کی تعداد زیادہ ظاہر کی جارہی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب ٹاو¿نز بنائے گئے ہیں، جس میں ملازمین ٹرانسفر ہوں گے، ان کی جانچ بھی کرنی ہے۔ محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیاں، ڈبل نوکری، جعلی پینشن کے ملازمین کو ختم کرنا ہے۔ مقامی حکومتوں کے فنڈز میں اضافہ کررہے ہیں۔دوران اجلاس وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیراعلی کو اعتماد میں لیا کہ جعلی بھرتیوں، پینشن اور ڈبل نوکریوں کے خاتمے پر کام ہورہا ہے۔