لندن ( نمائندہ خصوصی )برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس سال اکتوبر یا نومبر میں کسی وقت لندن آنے کی دعوت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے اخبار کو تصدیق کی کہ برطانوی حکومت نے محمد بن سلمان کو دعوت نامہ ارسال کردیا ہے۔ اس حوالے سے سفری لاجسٹکس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔رابطہ کرنے پر سعودی یا برطانوی حکومت کی طرف سے اس سفر کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آ سکا۔ واضح رہے دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، توانائی اور موسمیاتی تحفظ اور دفاع کے شبعبوں میں دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں۔مئی میں سعودی عرب اور برطانیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عالمی توانائی کی منتقلی اور عالمی سپلائی کو بڑھانے کے لیے اہم معدنی سپلائی چینز کی مشترکہ ترقی کی جائے گی۔