ریاض (نمائندہ خصوصی) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آ جاتا ہے۔ اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر دوسری بار سورج کے برابر آنے کا یہ واقعہ سورج کے سرطان کے مدار سے آمد کے ساتھ ہے جب سورج جنوب کی طرف سے خط استوی کی طرف آتا ہے۔ اس وقتع سورج تقریبا 90 ڈگری کے زاویے پر ہوتا ہے۔ کل ایسا اس وقت ہوگا جب مسجد حرام میں ظہر کی اذان ہو رہی ہوگی۔ اس طرخ اتوار کو سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سکینڈز پرخانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آئے گا۔ یہ ایک دلفریب فلکیاتی منظر ہو گا جب زمین پراللہ کا گھر اور سورج ایک ہی قطار میں اوپر نیچے دکھائی دیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطاق اتوار جو سورج مکہ مکرمہ میں 90 درجے کے زاویے پر آئے گا جو سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج کر26 پرعین خانہ کعبہ کے اوپر چمکے گا۔سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔چونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔