لاہور( بیورورپورٹ) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی 60 سالہ بیٹی فرح کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سیٹھ عابدکی 60 سالہ صاحبزادی کو ان کےگھر میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اورگھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر امریکا میں مقیم ہے، مقتولہ کے3 لے پالک بچےہیں، ان میں 2 بیٹےاور ایک بیٹی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کےقتل کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد گرفتارکرکےمزیدکارروائی کی جائے، خاتون کےقتل کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائیں اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے