اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 1200 میگاواٹ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اس منصوبہ کےلئے چین کی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی،چین کی طرف سے پاکستان میں 2018 کے بعد پہلی بڑی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اس کے دوستوں اور عالمی حلقوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان پھر ترقی کی طرف رواں ہو رہا ہے۔