شہر قائد منشیات فروشوں کا جنگل بن گیا ہے۔ میاں طارق جاوید، صدر پی آر ایف آئی
خبر دینے والے صحافی اگر مافیا سے محفوظ نہیں تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔؟ انفاس کھوکھر، جنرل سیکریٹری پی آر ایف آئی
کراچی (نمائیندہ خصوصی ) پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید، جنرل سیکریٹری محمد انفاس کھوکھر
، جوائنٹ سیکریٹری فیصل چوہدری، سیکریٹری انفارمیشن محمد عبداللہ کا روزنامہ آغاز کے سینیئر کرائم رپورٹر رفاقت علی شاہ پر منشیات فروشوں کے کئے گئے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید کا کہنا تھا کہ شہر قائد منشیات فروشوں کا جنگل بن چکا ہے۔ جہاں پہ اب صحافی بھی جرائم کی خبر دینے والے مافیا سے محفوظ نہیں ہیں۔ شہر قائد میں مافیا اتنی طاقتور ہوگئی ہے کہ پولیس اور شہری انتظامیہ بھی ان کے آگے بے بس دکہائی دیتی ہے۔ سیکٹری جنرل پاکستان رپورٹرز فورم انٹرنیشنل انفاس کھو کھر کا کہنا تھا کہ خبر دینا صحافیوں کی ذمہ داری ہے۔ خبر دینے والے صحافی اگر مافیا سے محفوظ نہیں ہیں تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے؟ شہر قائد میں منشیات گُٹکا کی فروخت سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود جاری ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ مکمل طور پہ بے بس اور ناکام ہے۔ پاکستان رپورٹرز فورم وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور کور کمانڈر سے مطالبہ کرتی ہے کہ رفاقت علی شاہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پہ گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنائیں۔ صوبائی حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لیں اگر صحافیوں پر حملے نہ رکے تو صحافی برادری وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی اور بدقماش لوگوں کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔