لاہور( نمائندہ خصوصی ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوٹری- روہڑی-کوٹری براستہ دادو/حبیب کوٹ کے درمیان چلنے والی موہنجوداڑو پسنجر ٹرین(213-اپ/214-ڈاون)کو20 جولائی 2023 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق 213-اپ موہنجوداڑو پسنجر ٹرین کوٹری سے صبح 8بجکر15 منٹ پر روانہ ہو کر سیہون شریف۔دادو۔ موہنجوداڑو۔ لاڑکانہ اور سکھر سے ہوتی ہوئی شام 7 بجکر 30 منٹ پر روہڑی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔جبکہ 214-ڈاون روہڑی سے صبح 7بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 6بجکر 15 منٹ پر کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی یہ ٹرین 8اکانومی کلاس کوچز ایک پاور پلانٹ اورایک بریک وین پرمشتمل ہوگی۔