کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے فرانسیسی این جی او Triangle Generation Humanitaireکے وفد نے ڈائریکٹر آپریشنز Ivan Deretکی قیادت میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عوام کو صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مختلف ممالک میں فرانسیسی این جی او کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ Triangle Generation Humanitaireکے پینے کے صاف پانی ، تعلیم ،صحت پر اٹھائے گئے اقدامات شاندار ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ میں این جی او کے منصوبوں سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔ ڈائریکٹر آپریشنز Ivan Deret نے کہا کہ 30 برس سے مختلف شعبہ جا ت پر کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ Triangle Generation Humanitaireمختلف ممالک میں سرگرم عمل ہے۔