کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اب تک کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کردی، کامران خان ٹیسوری نے 9 ماہ کے دوران تنخواہ کے برابر رقم کا چیک جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کو جے ڈی سی عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرے۔ ظفر عباس نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر بننے سے پہلے بھی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔