اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پبلک اکاونٹس کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، دسمبر 2018 سے مئی 2023 کے دوران 1 ہزار 153 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 12 ہزار 741 آڈٹ پیراز زیر بحث لائے گئے۔ نیب کو 119 اور ایف آئی اے کو 94 آڈٹ پیراز منتقل کیے گئے جبکہ 3 ہزار 839 پیراز اور 721 گرانٹس کے معاملات نمٹائے گئے۔جاری کردہ رپورٹ میں نور عالم خان کے چیئرمین پی اے سی بننے کے بعد کی کارکردگی رپورٹ بھی شامل ہے۔جون 2022 سے مئی 2023 کے دوران 556 ارب 52 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔ اس عرصے کے دوران 600 آڈٹ پیراز زیر بحث لائے گئے، 145 پیراز اور 73 گرانٹس نمٹائی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 34 آڈٹ پیراز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوائے گئے جبکہ 20 کیسز قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوائے گئے۔