کراچی (نمائندہ خصوصی)اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا،معروف برینڈڈ کمپنیوں کے جوس 10 سے 50 روپے تک مہنگے ہوگئے۔ کراچی کی اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی کولڈ ڈرنکس 10 روپے تک مزید مہنگی ہوگئی۔ چینی یوٹیلٹی ا سٹوروں سے غائب اور اوپن مارکیٹ میں 135 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔