اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس سردار ایازق صادق زیر صدارت ہوا جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا،اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لائن شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم تارڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات پہ ننانوے فیصد کام مکمل کر لیا گیا ، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے،ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے ،پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے ،سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا ۔