کرا چی(کامرس رپورٹر ) بینکنگ محتسب پاکستان نے کیلنڈر سال 2023کی پہلی ششماہی (جنوری سے جون)کے دوران بارہ ہزار سے زائد (12،015)شکایا ت کا ازالہ کر کے بینک صارفین کو 539.72 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا ۔بینکنگ محتسب کی جانب سے تقریباً 98 فیصد (11،731)شکایات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا ۔ صر ف 2فیصد (284)شکا یا ت کو بینکنگ محتسب کے رسمی احکاما ت کے ذریعے حل کیا گیا۔
بینکنگ محتسب کے پاس کمرشل بینکو ں کے خلا ف در ج ہونے والی شکا یا ت کی تعداد میں کوئی واضح کمی دیکھنے میں نہیں آ ئی ہے کیونکہ یکم جنوری سے 30جون ، 2023 تک تقریباًپندرہ ہزار (14،863) نئی شکایا ت موصول ہوئی ہیں، جن میں پرائم منسٹر پورٹل کی 4،057 شکایات بھی شا مل ہیں ۔
بینک صارفین کو کسی بھی دھو کہ دہی اور جعلسازی سے بچانے کےلیے ، بینکنگ محتسب پاکستان ، جناب محمد کامران شہزاد نے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کس بھی غیر متعلقہ شخص پر ظاہر نہ کر یں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کا لز کے موصول ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لا ئین پر رابطہ کرنا چاہیے۔