کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں جام قائم علی نے استقبالیہ دیا۔ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور عمائدین شہر بھی تقریب میں شریک تھے ۔ شرکاءنے گورنرسندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی تعریف کی ، انہوں نے ”امید کی گھنٹی ” ، راشن تقسیم اور آئی ٹی کورسز کو مثالی اقدامات قرار دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قونصل جنرلز کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے کلمات پر مشکور ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی گورنرکا لقب ملنے پر فخر محسوس کرتاہوں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام سے رابطہ کسی صورت نہیں توڑوں گا۔