کراچی(نمائندہ خصوصی)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ابو ظہبی پورٹس متحدہ عرب امارات کے وفد نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت قونصل جنرل بخیط عتیق ال رومیتھی کررہے تھے۔گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں،یہ برادرانہ تعلقات دونوں عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہورے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ذریعہ باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہورہا ہے۔بعد ازاں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے امید کی گھنٹی بھی بجائی اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ کیا۔ گورنر سندھ نے انہیں امید کی گھنٹی کے اغراض و مقاصد اور مفت راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ عوام کے لئے کی جانے والی گورنر سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، متحدہ عرب امارات، پاکستان سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔