لاہور ( بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے منافقت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔