کراچی (نمائندہ خصوصی)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ منتخب ٹاؤن چیئرمین/ ٹاؤن وائس چیئرمین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں سے منتخب ٹاؤن چیئرمین / وائس چیئرمین بھی موجود تھے ۔ملاقات میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کورنگی ٹاؤن میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کورنگی ٹاؤن کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کورنگی ٹاؤن کے لیے محمد نعیم شیخ کی کاوشوں کو سراہا۔
کے ایم سی اور ٹی ایم سی کو عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کی حمایت میں کام کرنا ہوگا اور سندھ حکومت ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔