کراچی (نمائندہ خصوصی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے۔ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دبئی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے اعلان کیا کہ دوہری تنخواہیں لینے والے افسران کے نام پبلک کریں گے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچے کے ڈاکو پولیس آپریشن کے ردِعمل میں کچھ کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کے سندھ کے عوام کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔