کراچی (نمائندہ خصوصی )معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 52 ہفتوں میں یعنی ایک سال سے زائد عرصے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج دنیا کی واحد سٹاک مارکیٹ ہے جس نے 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی ہے، واضح رہے کہ سعودی عرب سے 2 بلین ڈالر رقم موصول ہونے کے بعد سٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے گزشتہ ایک برس میں پہلی بار 45 ہزار کی نفسیاتی حدعبور کی ہےاور اب 45 ہزار 155 پوائنٹس پر براجمان ہے ۔