اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونیوالے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اٹھایانیامے میں ہونیوالے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،اس کے بعد اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستان نے پیش کی ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے اور ہماری تجویز پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہر سال پندرہ مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اسلاموفوبیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں